کیا فرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ بچہ اذان دے سکتا ہے یا نہیں حوالہ جات کے ساتھ جواب عنایت فرمادیں؟


  1تحریر نمبر1 

نابالغ بچے کا اذان دینا


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ: کیا فرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ بچہ اذان دے سکتا ہے یا نہیں حوالہ جات کے ساتھ جواب عنایت فرمادیں؟


(سائل محمد عرفان مصطفائی)

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ* 


*(الجـــــوابــــــــــــ" بعون الملک الوھّاب* 

(اذان پڑھنا بہت سعادت مندی کی بات ہے احادیث مبارکہ میں اذان پڑھنے کے بہت فضائل بیان کیے گئے ہیں، نابالغ بچوں کی اذان کا شرعی حکم یہ ہے کہ اگر بچہ سمجھ دار ہے اور درست طریقے پر اذان دینا جانتا ہے، اور لوگ اس کی اذان کو اذان سمجھتے ہیں یعنی کھیل نہیں سمجھتے، تو ایسے بچے کا اذان دینا درست ہے، لیکن بالغ کا اذان دینا افضل ہے، اور اگر بچہ ناسمجھ ہے صحیح طور پر اذان دینا نہیں جانتا تو اس کا اذان دینا درست نہیں، اگر دے گا تو اس کی اذان کا اعادہ کیا جائے گا-

(فتاویٰ عالمگیری میں ہے، أذان الصبي العاقل صحيح من غير كراهة في ظاهر الرواية ولكن أذان البالغ أفضل-

(یعنی: ظاہر روایت میں سمجھدار بچے کا اذان دینا بلاکراہت صحیح ہے لیکن بالغ کا اذان دینا افضل ہے-

*(فتاویٰ عالمگیری جلد1 صفحہ54-مطبوعہ کوئٹہ)*

(امام اہلسنت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں، نابالغ اگر عاقل ہے کہ اس کی اذان(اذان سمجھی جائے تو حرج نہیں، اگر اس کی اذان کو اذان نہ سمجھیں/نقل گمان کریں گے تو لوٹائ جائے-

*(احکام شریعت صفحہ180-مطبوعہ نظامیہ کتاب گھرلاہور)*

(فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں، کہ نابالغ لڑکا اگر سمجھدار ہے تو اس کی اذان درست ہے، لیکن بالغ کا اذان دینا افضل ہے، اور سمجھدار بچے کی پہچان یہ ہے کہ لوگ اس کی اذان کو اذان سمجھیں کھیل نہ سمجھیں-

*(فتاویٰ فیض الرسول جلد1صفحہ194- مطبوعہ اکبر بک سیلرز لاہور)*

(بہار شریعت میں ہے، کہ سمجھ والا بچہ، اور غلام، اور اندھے، اور ولدالزنا، اور بے وضو کی اذان صحیح ہے-

*(بہارشریعت حصہ3 صفحہ466-مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)*


*واللہ اعلم عزوجل و ر سولہ اعلم ﷺ*

✍کتبــــــــــــــــــــــہ

ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ متخصص فی الفقہ

🤳🏻03137606372

15-10-2019


تصدیق و تصحیح

الجواب صحیح ابوالحسنین محمد عارف محمود خان معطر قادری،خادم الافتاء مرکزی دارالافتاء اہلسنت،محلہ نورپورہ میانوالی سٹی پنجاب پاکستان۔